ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بییرسٹا نے ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ شکار کا نیا ریکارڈ بنایا

بییرسٹا نے ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ شکار کا نیا ریکارڈ بنایا

Tue, 29 Nov 2016 12:46:48    S.O. News Service

موہالی،28نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)انگلینڈ کے وکٹ کیپر جونی بییرسٹا نے آج یہاں امیش یادو کا کیچ لے کر ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ شکار کا نیا ریکارڈ بنایا۔بییرسٹ کا یہ اس سال 68واں شکار ہے اور اس طرح سے انہوں نے آسٹریلیا کے ایان ہیلی اور جنوبی افریقہ کے مارک باؤچر کے 67شکار کے ریکارڈ کو توڑا۔ہیلی نے 1993میں ویسٹ انڈیز کے جیف ڈجون(55)کا 1984میں بنایا گیا ریکارڈ توڑا تھا۔باؤچر نے 1998میں ہیلی کی برابری کی تھی۔بییرسٹ کا یہ اس سال 15واں ٹیسٹ میچ ہے اور انہوں نے اب تک 65کیچ لینے کے علاوہ تین سٹمپ آؤٹ کئے ہیں۔انہوں نے ایک سال میں سب سے زیادہ کیچ لینے کے باؤچر کے ریکارڈ کی بھی برابری کر لی ہے۔ہندوستانی اننگز میں روی چندرن اشون(72)، روندر جڈیجہ(90)اور جینت یادو(55)نے نصف سنچری لگائی۔ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ساتویں نمبر یا نیچے اترنے والے تین کھلاڑیوں نے ایک ہی اننگز میں نصف سنچری جمائی۔جڈیجہ اور یادو نے اپنے کیریئر کا سب سے زیادہ ا سکور بھی بنایا۔جڈیجہ نے فرسٹ کلاس میچوں میں تین ٹرپل سنچری جمائی لیکن انہوں نے اس فارمیٹ میں آخری سنچری دسمبر 2012میں لگائی تھی۔


Share: